کسی فوجی جرنیل کو غدار نہیں کہا، میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، فوج پر تنقید اس کی اصلاح کیلئے کرتے ہیں: عمران خان

103

پشاور: سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کسی فوجی جرنیل کو غدار نہیں کہا میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ پی ڈی ایم کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ نیا آرمی چیف تعینات کرے۔

 

پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری چور ہیں انہوں نے فوج کے خلاف بیانات دیے کیا ایسے لوگ نیا آرمی چیف تعینات کرسکتے ہیں؟ میں نے کہا تھا کہ آرمی چیف میرٹ پر لگنا چاہیے کہ اس میں کیا برائی ہے۔

 

عمران خان نے کہا کہ میں نے فوج کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی والے مجھے اور فوج کو لڑانا چاہتے ہیں ۔یہ اپنی چوری بچانے کیلئے اقتدار میں آئے ہیں۔ بیرونی سازش کے تحت اقتدار میں آئے ہیں۔ فوج میری ہے اور ملک بھی میرا ہے اگر فوج پر تنقید کی بھی ہے تو اس کی اصلاح کیلئے کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.