فوج مخالف بیان کے باوجود عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

101

اسلام آباد: فوج مخالف بیان کے باوجود سابق وزیر اعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی تقاریر دکھانے پر پابندی کا پیمرا کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا ہے۔

 

نیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ اطہر من اللہ نے پیمرا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا ۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 3 صفحات پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔  اسلام آباد ہائیکورٹ  نے پیمرا کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیا۔

 

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پیمرا کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ڈیلے پالیسی  پر عملدرآمد کرانا ہوگا  اگرکوئی میڈیاچینلزڈیلےپالیسی پرعملدرآمدنہیں کرتاتواس کیخلاف ایکشن لیاجائے۔

تبصرے بند ہیں.