ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج بھارت اور سری لنکا مدمقابل

10

دبئی: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان میچ ہوگا ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا ۔

 

دفاعی چیمپئن بھارت کیلئے آج کا میچ جیتا ضروری ہے ، شکست کی صورت میں بھارتی ٹیم کیلئے سیمی فائنل میں جگہ بنانا مشکل ہو جائے گا ۔ پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد آج سری لنکا کیخلاف میچ میں بھارتی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے ۔ اکشر پٹیل اور ایوش خان کی فائنل الیون میں شمولیت کا امکان ہے ۔ کرکٹ پنڈت آج کے میچ میں سری لنکا کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں ۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے سوپر فور راؤنڈ میں گرین شرٹس نے روایتی حریف کو پانچ وکٹوں سے ہرایا تھا ۔ پاکستان نے 182 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا ۔ پاکستان دوسرا میچ بدھ کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا ۔

 

اس سے قبل ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو شکست دی تھی ۔ افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے ، رحمن اللہ گرباز نے 45 گیندوں پر 84 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، جواب میں سری لنکا نے ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا، کوشل مینڈس نے 36 رنز کی زبردست باری کھیلی ۔ مجیب الرحمان اور نوینالحق نے دو ، دو وکٹیں لیں ، راشد خان اور محمد نبی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.