لزٹرس برطانیہ کی نئی وزیر اعظم منتخب 

78

لندن: لز ٹرس برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب ہوگئیں۔

 

برطانوی میڈیا کے مطابق لز ٹرس کوکنزرویٹو پارٹی نے نیا قائد منتخب کرلیا۔ لز ٹرس منگل کو برطانیہ کے نئے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گی ریٹرننگ افسر نے حکمران کنزرویٹو جماعت کے نئے قائد کا اعلان کیا۔

 

لز ٹرس کو 81326 ووٹ ملے جبکہ ان کے مد مقابل بھارتی نژاد رشی سوناک 60399 ووٹ لے سکے۔ لزٹرس کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اعتماد پر شکر گزار ہوں۔

تبصرے بند ہیں.