نواز اور زرداری محب وطن کی بجائے اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانا چاہتے ہیں: عمران خان 

48

 

فیصل آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف میرٹ پر لگنا چاہیے ۔ یہ لوگ اپنا آرمی چیف لگانے کے لیے اقتدار میں آئے ہیں۔نواز اور زرداری محب وطن اور مضبوط آرمی چیف کی تعیناتی نہیں چاہتے اسی لیے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں اور نومبر میں اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانا چاہتے ہیں تاکہ وہ ان کی کرپشن پرپردہ ڈال سکے۔ آصف زرداری ملک کی سب سے بڑی بیماری ہے۔

 

فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ مشرف نے شریف اور زرداری کو این آر او دیا۔ یہ ملک لوٹنے کے لیے اقتدار میں آتے ہیں ۔مشکل وقت آتا ہے تو باہر چلے جاتے ہیں اور پھر این آر او کرکے واپس آجاتے ہیں۔

 

عمران خان کا کہنا تھا کہ ان  کا اربوں روپیہ بیرون ملک پڑاہواہے۔ زرداری نے سفیرکوجنیوابھیجااورسارے ثبوت ختم کرادیئے۔ مشرف نے زرداری  کواین آراودے کرقوم کا13ارب روپیہ معاف کرایا۔ مشرف نے اس وقت اتنابڑاظلم کیاان دونوں کواین آراودے دیا۔

 

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ملک کی سب سےبڑی بیماری ہے۔  پیسہ چوری کرکے لندن کی مہنگی ترین جگہ پراربوں کےفلیٹس کیسے لےلیے۔پیسہ چوری کرکے حوالہ ہنڈی کےذریعے باہربھیجاجاتاہے۔ حسین نوازکہتے ہیں لندن میں فلیٹس ہمارے ہیں۔مریم نوازکہتی ہیں  میری لندن توکیاپاکستان میں بھی کوئی جائیدادنہیں۔

 

عمران خان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کہتاہے کرپشن  سے ملک کادیوالیہ نکل رہاہے۔  دوخاندان30سال سے ملک کاپیسہ لوٹ رہے ہیں۔انہوں نے آتے ہی1100ارب کی چوری معاف کروائی۔ابھی بجلی اورمہنگی ہوگی۔ مہنگائی آسمان پرہے،معیشت زمین پرہے۔ ہم نے اپنے دورمیں عوام پربوجھ نہیں بڑھنے دیا۔ ہم نے کرپشن کم کی۔

تبصرے بند ہیں.