اے این ایف کی اسلام آباد میں بڑی کارروائی، ایک ہزار کلو سے زائد منشیات برآمد 

12

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ہزار 48 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کر لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے خفیہ اطلاع پر اسلام آباد میں ایک بڑی چھاپہ مار کارروائی کی جس دوران ایک ٹن وزن سے زائد منشیات برآمد ہوئی اور 2 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا۔ 
حکام کے مطابق منشیات ریفریجریٹر کنٹینرز میں بلوچستان سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، اس کارروائی میں سرغنہ سمیت بین الصوبائی سمگلرز گروپ کے دو اہم کارندے گرفتار کئے گئے ہیں۔ 
اے این ایف حکام کے مطابق برآمد شدہ منشیات میں ایک ہزار 20 کلو گرام چرس اور 28 ہزار 800 کلو ہیروئن شامل ہے، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.