ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی

26

لاہور: پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے تاہم جنوبی پنجاب میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جن کے زیر اثر لاہور، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ اور گوجرانوالا میں بارش کا امکان ہے۔ 
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گجرات، شیخو پورہ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، حافظ آباد، منڈی بہاﺅالدین، جھنگ اور فیصل آباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ سیلاب کی صورتحال اور بارشوں کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل رکھی ہوئی ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.