مشفق الرحیم کا ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

32

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق مشفق الرحیم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اب ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ پر توجہ مرکوز کروں گا۔‘ 
ان کا کہنا تھا کہ ’میں ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں تاہم جب بھی موقع ملا فرنچائز لیگ کیلئے میری خدمات دستیاب ہوں گی۔ میں دو فارمیٹ میں ملک کی فخر کے ساتھ نمائندگی کرنے کا منتظر ہوں۔‘ 

واضح رہے کہ مشفق الرحیم نے 28 نومبر 2006 میں زمبابوے کے خلاف ٹی 20میچز میں ڈیبیو کیا تھا اور اپنا آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ یکم ستمبر 2022ءکو ایشیا کپ میں سری لنکا کے خلاف کھیلا۔ 

تبصرے بند ہیں.