سب کو کہتا ہوں دیوار سے لگانے کی کوشش کی تو زخمی شیر بن جاؤں گا: عمران خان 

40

بہاولپور: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کو وارننگ دیتا ہوں کہ مجھے دیوار سے نہ لگائیں۔ سب کو کہتا ہوں یاد رکھو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی تو میں زخمی شیر بن سکتا ہوں۔ میں کوئی ایسی کوئی حرکت نہیں کرنا چاہتا جس عوام سوچنے پر مجبور ہوجائے۔ اپنے  ملک کا سوچتے ہوئے کہتا ہوں کہ صاف و شفاف الیکشن کرائیں  جائیں۔

 

بہاولپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ  ظلم کی انتہا میرے اوپر دہشت گردی کا کیس بنا دیا گیا۔ لبرٹی چوک لاہور میں موجودہ حکومت نے خواتین اور بچوں پر شیلنگ کی۔ مغرب میں سب کے لیے ایک ہی قانون چلتا ہے۔  مغربی ممالک میں رول آف لا کو برتری حاصل ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف کے دور میں چند دن جیل میں گزارے تو وہاں صرف چھوٹے لوگ نظر آئے۔ ایسا پاکستان بناؤں گا کہ کسی شہباز گل پر ظلم نہیں ہوگا۔  ہماری سب سے بڑی جنگ رول آف لا کو ملک میں نافذ کریں گے۔  طاقت کی حکمرانی جنگل میں ہوتی ہے ہم پاکستان کو جنگل نہیں بننے دینگے۔  ملک میں سب کےلیے ایک ہی قانون نافذ ہونا چاہیے۔

 

عمران خان نے کہا کہ پلان بنا رہا ہوں کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو پاکستان میں پیسہ لگانے کی ترغیب دی جائے۔  اس کا ایک ہی راستہ ہے وہ صاف اور شفاف الیکشن کا انعقاد ہے۔ عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ ان چوروں کے ٹولے سے کیسے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔ موجودہ حکومت نے این آر او سے 11سو ارب روپے معاف کرائے۔ یہ پیسہ چور لوٹ کر کھا گئے ہیں ۔ یہ عوام کا پیسہ یعنی آپ کا پیسہ تھا۔

 

انہوں نے کہا کہ  موجودہ حکومت نے 236روپے لیٹر پٹرول کی قیمت رکھی ہے۔ ہمارے دور میں پٹرول کی قیمت 150اور فضل الرحمان کی قیمت 145روپے رکھی تھی۔  بیرونی سازش کے ذریعے ہماری حکومت گرائی گئی تو اس وقت ملک کی معاشی حالت بہت بہتر تھی۔ پاکستان کی سب سے خوفناک شکل اور ملک کی بیماری آصف زرداری ہے ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ قوم الیکشن کے ذریعے انقلاب لانا چاہتی ہے۔ میں قوم کو حقیقی آزادی  کے لیے جگانے آیا ہوں۔ مریم بیچاری کے کہہ رہی ہے میرے پاس تو ایک دھیلا بھی نہیں ہے۔  قائداعظم نے کہا تھا انگریزوں کی غلامی کے بعد ہندؤں کی غلامی نہیں کرینگے۔  شہباز کہتا ہے ساری قوم محنت کریگی، مگر خود چوری کرتا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.