دوست ممالک سے 28 طیارے امداد لے کر پاکستان پہنچ گئے 

68

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات، ترکیہ، قطر، ازبکستان، چین اور فرانس سے 28 طیارے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ چکے ہیں، ہفتہ کو مزید دو پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ رہی ہیں۔

 

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق برادر اسلامی ممالک اور دیگر ممالک سے متاثرین سیلاب کیلئے امدادی سامان کی ترسیل کا فضائی آپریشن 28 اگست کو شروع ہوا اس روز متحدہ عراب امارات سے ایک جبکہ ترکیہ سے دو طیارے پاکستان پہنچے۔

 

ہفتہ کو شیڈول دو پروزاوں میں ایک پرواز فرانس سے امدادی سامان لے کر اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ چکی ہے جبکہ ترکیہ سے آنے والی دوسری پرواز بھی پہنچ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق (آج) اتوار 4 ستمبر کو متحدہ عرب امارات سے دو جبکہ یونیسیف کا ایک طیارہ مزید امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچے گا۔

 

اسی طرح (کل) 5 ستمبر کو متحدہ عرب امارات سے مزید دو جبکہ ترکمانستان سے ایک طیارہ ، 6 ستمبر کو متحدہ عرب امارات سے دو، یونیسیف سے ایک پرواز پاکستان پہنچے گی۔ اسی طرح 7 ستمبر کو اردن سے سی130- طیارہ امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچے گا۔

 

واضح رہے کہ دوست اسلامی ممالک سمیت دیگر ممالک اور عالمی اداروں کی جانب سے پاکستان کو ادویات، خیمے، پانی نکالنے کے پمپس، پینے کا صاف پانی اور غذائی اجناس متاثرین سیلاب کیلئے پاکستان بھیجی جارہی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.