پاکستان میں آنے والے سیلاب سے متاثرین کو بہت فائدہ ہوگا: عمران خان نے خوشخبری سنادی

288

روجھان : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  کا کہنا ہے  ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، حکومت اور  سب کو مل کر متاثرین کی مدد کرنی ہے۔کے پی اور پنجاب کا بڑا علاقہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے ۔ اس کا بڑا فائدہ ہوگاسیلاب کا پانی جب خشک ہوگا تو یہاں فصلیں بہت اچھی ہوں گی۔

 

روجھان میں سیلاب  سے متاثرہ علاقوں کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ  پی ڈی ایم اے  کو نقصانات  کا ڈیٹا اکھٹا   کرناچاہیے ۔ اس سے بحالی کے کاموں میں مدد ملے گی۔ سیلاب متاثرین کو مزید امداد کے معاملے پر بات کروں گا۔عمران خان  نے مورنج اور  سووارا  ڈیم بنانے  کا مطالبہ بھی کیا ۔

 

انہوں نے کہا کہ ہزاروں  ایکڑ زمین  اس وقت پانی میں ڈوبی ہوئی ہے ۔ سیلاب متاثرین کو مزید امداد کے معاملے پر بات کروں گا۔ سیلاب   ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے مگر مل کر مشکل سے نمٹیں گے۔ سیلاب سے متاثرہ  علاقوں میں  مچھردانیاں فراہم کی  جائیں۔ اپنے نمائندوں  سے  کہتاہوں  سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جائیں، اس وقت   سیلاب متاثرین  کو   مدد کی  ضرورت ہے۔

 

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہر جگہ   سیلاب سے متاثر ہے ۔ ہمیں ڈیموں   کی  ضرورت ہے ۔ انہوں نے کارکنوں کو نعرے لگانے سے روکتے ہوئے کہا کہ یہ جلسہ نہیں ہے۔ اللہ نے ہمیں بڑے امتحان میں ڈالا ہوا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں ہر جگہ پانی میں ڈوبی ہوئی ہے، تاہم جب یہ پانی اترے گا تو اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ جب لوگ اس زمین میں اپنی گندم کاشت کریں گے تو فصل بڑی زرخیز ہوگی۔

 

انہوں نے کہا کہ اس وقت لوگوں پر حقیقی معنوں میں مشکل وقت آیا ہوا ہے۔ہمیں چاہیے کہ ہم  یعنی ارکان صوبائی و قومی اسمبلی،  حکومت اور میں، سب مل کر  سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔

تبصرے بند ہیں.