ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، سیلابی صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ

123

لاہور: محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی ، بارش کے باعث سیلابی صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے ۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر ، بالائی خیبرپختو نخوا اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ ملک میں مزید بارشوں سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہو گا ۔

 

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کا کہنا ہے کہ مون سون سیزن میں ملک کو توقع سے زیادہ بارشوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال 20 سے 25 فیصد بارشیں ہونی تھیں لیکن پاکستان میں مجموعی طور پر 190 فیصد سے زائد بارشیں ہوئیں ۔ سندھ اور بلوچستان میں زیادہ بارشوں کے باعث سیلاب آیا ۔

 

چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ سیلاب اور بارشوں سے 1265 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 7 لاکھ 35 ہزار سے زائد مویشی سیلاب میں بہہ گئے ۔ ملک میں موجودہ حالات کے پیش نظر نیشنل ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.