سیلاب متاثرین کیلئے نادرا کا اہم فیصلہ

86

اسلام آباد: ملک میں سیلاب کی پیچیدہ صورتحال کی وجہ سے ہر ادارہ مدد کیلئےاپنا کردار ادا کررہا ہے ۔ نادرا نے سیلاب متاثرین کی بڑی مشکل حل کر کے کٹھن حالات میں سہولت فراہم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق نادرا نے سیلاب   متاثرین کیلئے شناختی کارڈکی ایکسپائری تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ مئی 2022ء اور نومبر میں زائد المعیاد شناختی کارڈ کی تاریخ تجدید دسمبر تک بڑھا دی گئی ہے۔

 

نادرا کی جانب سے جاری کردہ  نوٹیفکیشن کے مطابق سیلاب سے متاثرہ بلوچستان، سکھر اور ڈی جی خان ریجن میں سہولت فراہم کی گئی ہے  ۔ تینوں ریجن کے سیلاب متاثرین کے زائد المعیاد شناختی کارڈ 31 دسمبر تک نئے بنوائے جا سکیں گے۔

یاد رہے کہ چیئر مین نادرا نے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کو نادرا ملازمین کی طرف سے پی ایم ریلیف فنڈ کیلئے 100 ملین روپےکا چیک پیش کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.