سیاسی جماعتیں سیاست روک کر سیلاب زدگان کی مدد پر توجہ دیں: صدر عارف علوی 

8

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہے سیاست کو روک کر سیلاب زدگان کی مدد پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔تمام حکومتیں اور سیاسی جماعتیں سیاست روک کر سیلاب زدگان کی مدد پر توجہ دیں۔

 

ایوانِ صدر میں سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کے منفرد سٹریٹجک اور جیو اکنامک محل وقوع کی وجہ سے اسے علاقائی اور عالمی طاقتوں نے ہمیشہ اہم سمجھا ہے۔ پاکستان دوسرے ممالک کا احترام کرتا ہے۔ پاکستان دوسرے ممالک سے بھی یہی رویہ اپنانے کا مطالبہ کرتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ قومی مفاد، ملک کی خودمختاری اور پاکستانی عوام کے وقار کو مقدم رکھتے ہوئے تمام ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات برقرار رکھنے چاہئیں۔

تبصرے بند ہیں.