10سالہ بچی سوئمنگ پول میں ڈوب کر ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لرزہ خیز انکشافات

13

لاہور :مناواں کے علاقے  میں سوئمنگ پول میں ڈوب کر  دس سالہ بچی کی ہلاک ہوگئی تھا جس کے بعد لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا ،پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے دو بار زیادتی کی کوشش کی تصدیق ہو گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے دو مرتبہ زیادتی کی کوشش کی تصدیق ہوئی ہے ، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کوپانی میں غوطہ دےکرقتل کیا گیا جبکہ بچی کی گردن توڑنے کی بھی کوشش کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شواہدکوفرانزک ایجنسی بھجوادیئے گئے ہیں۔ رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق کا تعین ہوسکے گا،

یاد رہے  28 اگست کو سوئمنگ پول سے10سالہ بچی کی لاش ملی تھی،پولیس نے بچی کے قتل کےشبہ میں سوئمنگ پول مالک  کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ سوئمنگ پول  کا  ملازم اسلم  تاحال فرار ہے  جسکی   گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

تبصرے بند ہیں.