اسلام آباد: ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو اور وزیر ماحولیات مراد خرم سمیت17 رکنی وفد پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے پاکستان پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو نے اس ضمن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان کو اس آفت سے جلد نکالے۔
ان کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستانیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ترکیہ سے اب تک امدادی سامان کے 11 جہاز پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
İçişleri Bakanımız Sayın Süleyman Soylu ile Çevre, Şehircilik ve İklim Değişikliği Bakanımız Sayın Murat Kurum, ?? makamlarıyla temaslar için ziyaretlerine başlamıştır. pic.twitter.com/zHxgMyxuSA
— Turkish Embassy in Islamabad (@TrEmbIslamabad) September 2, 2022
وزیر داخلہ ترکیہ سلیمان سوئیلو نے یہ بھی کہا ہے کہ ترکیہ سے امدادی سامان لے کر 2 ٹرینیں بھی 6 دنوں میں پہنچ جائیں گی اور امداد کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ برادر ملک ترکیہ سے پاکستان سیلاب زدگان کیلئے امداد لے کر جہاز مسلسل پاکستان آ رہے ہیں اور آج بھی ایک طیارہ پاکستان پہنچا ہے۔
ترکیہ ائیرفورس کے امداد طیارے نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر لینڈنگ کی، جہاں وفاقی وزراءرانا ثناءاللہ، احسن اقبال اور شیری رحمن نے امدادی سامان وصول کیا۔
تبصرے بند ہیں.