انگلش کرکٹر معین علی کی پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل

18

لندن: انگلینڈ کے کرکٹر معین علی نے برٹش پاکستانی کمیونٹی سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے بھرپور امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق معین علی کا کہنا ہے کہ یہ صرف متاثرہ پاکستانیوں کی مدد نہیں بلکہ بڑا ثواب بھی ہے اس لئے برٹش پاکستانی کمیونٹی دل کھول کر پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کرے۔ 
اس سے قبل پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ٹیلی تھون کے دوران پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 5 ملین روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے کچھ حصے ریکارڈ توڑ مون سون بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب کی زد میں ہیں اور اب تک 1 ہزار سے زائد افراد جاں بحق، جبکہ ہزاروں زخمی اور لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.