لاہور: پاکستان کے نامور ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر نے اداکارہ مہوش حیات اور اداکار ہمایوں سعید کیلئے مزید کوئی ڈرامہ اور فلم لکھنے سے معذرت کر لی ۔
ایک پروگرام میں خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ وہ مہوش اور ہمایوں کیلئے بہت کچھ لکھ چکے ہیں لیکن اب وہ دونوں کیلئے مزید کوئی ڈرامہ یا فلم نہیں لکھیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ہمایوں اور مہوش سے کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ میں چاہتا ہوں کہ کوئی اور اب ان دونوں سٹارز کیلئے کوئی اچھی فلم یا ڈرامہ لکھے ۔
واضح رہے کہ اسی پروگرام میں خلیل الرحمان قمر نے بتایا کہ وہ معروف اداکارہ ماہرہ خان کو ماضی میں کیے گئے ایک ٹویٹ پر اُن کو معاف کر چکے ہیں ۔ ڈرامہ رائٹر نے ماہرہ کے اچھے کام کی تعریف بھی کی ۔
اس کے علاوہ مشہور اداکار نعمان اعجاز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے نعمان اعجاز کا آڈیشن لیا تھا جس میں وہ فیل ہو گئے تھے ۔
تبصرے بند ہیں.