پاکستان میں کورونا وائرس مزید 4 زندگیاں نگل گیا

5

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 4 مریض انتقال کر گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 13 ہزار 455 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 242 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ 
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید4 مریض انتقال کر گئے جبکہ 115 مریضوں کی حالت نازک ہے جبکہ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.80 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے بند ہیں.