’یہ سستی چیز بھی نہیں چھوڑتے‘ مریم نواز کا عمران خان کے بیان پر تبصرہ

133

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سستی چیز بھی نہیں چھوڑتے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں عدالت نے ان کی ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع کر دی۔ 
عمران خان عدالت کے باہر پہنچے تو صحافیوں نے ان پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی جس پر انہوں نے کہا کہ ’میں ہر روز خطرناک ہوتا جا رہا ہوں، ہر روز زیادہ خطرناک ہو رہا ہوں۔‘ 

بعد ازاں ایک اور صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ کی اہلیہ پر الزام لگا کہ اس نے ملک ریاض سے ہیروں کا ہار لیا، کیا انہوں نے لیا ہیروں کا ہار؟ جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ ہیرے بڑے سستے ہوتے ہیں، کوئی مہنگی چیز کی بات کرو۔‘ 

سابق وزیراعظم عمران خان کے اس بیان پر مریم نواز شریف نے ٹوئٹ کے ذریعے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ سستی چیز بھی نہیں چھوڑتے۔ 

تبصرے بند ہیں.