حکومت کا عوام کیلئے مہنگائی کا نیا تحفہ، تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

224

لاہور: حکومت کا عوام کے لیے مہنگائی کا نیا تحفہ ، تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔ عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 235 روپے 98 پیسے ہوگئی ۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 99 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 247 روپے 43 پیسے ہوگئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 79 پیسے اضافہ کیا گیا ۔ جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 201 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔

 

حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 10 روپے 92 پیسے اضافہ کر دیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 210 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.