آرمی چیف آج سوات میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے 

12

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سوات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کادورہ کریں گے جس دوران وہ کمراٹ اور گرد و نواح میں پھنسے لوگوں کے انخلا اور امدادی کاموں کا جائزہ لیں گے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب سے بچاؤ اور ریلیف کی کوششیں جاری ہیں اور پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز ریسکیو، ریلیف آپریشن کیلئے 82 پروازیں کر چکے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹرز کی 27 پروازوں کے ذریعے 316 شہریوں کو ریسکیو کیا گیا، 24 گھنٹوں کے دوران آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے 23.753 ٹن راشن، امدادی اشیا فراہم کیں۔ 
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرین سیلاب میں 3 ہزار 540 راشن پیکٹ اور 250 خیمے فراہم کئے ہیں جبکہ پاک فوج کے 51 فری میڈیکل کیمپس میں 33 ہزار 25 مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

تبصرے بند ہیں.