سیلاب کی وجہ سے آئی ایم ایف پروگرام یقینا ریلیکس ہو گا: وزیر خزانہ

9

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کا پروگرام یقینا ریلیکس ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کیلئے عالمی برادری سے فلیش اپیل کی جا رہی ہے اور امید ہے کہ اس کے جواب میں 16 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت پاکستان کو 1 ارب 17 کروڑ ڈالر قرض کی رقم اسی ہفتے منتقل کی جائے گی۔ 
آئی ایم ایف کی جانب سے سٹاف لیول معاہدے کی منظوری کے معاملے پر جاری بیان میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کی ساتویں اور آٹھویں قسط مل رہی ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا متعدد مشکل فیصلے لینے پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، وزیراعظم کا پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ 

تبصرے بند ہیں.