پاکستان میں کورونا سے آج کوئی ہلاکت نہیں ہوئی: این آئی ایچ

8

لاہور: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آئی ہے جس کے باعث آج ملک میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے ۔

 

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 12 ہزار 371 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 170 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

 

این آئی ایچ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک میں کورونا کی مثبت شرح 1.34 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ کورونا کے 111 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

 

واضح رہے کہ کورونا کے کیسز میں اضافے کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس وبا کے خلاف متحرک ہو گئیں ہیں اور کورونا کی موجودہ صورتحال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ دوسرے ملکوں سے آنے والے مسافروں کی کورونا سے متعلق سخت نگرانی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.