اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ٹیلی تھون کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کے لیے بہت بڑا امتحان ہے اور سارا ملک اس سیلاب سے متاثر ہے۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ساری قوم کو اس میں شامل کریں تاکہ ساری قوم اس کا سامنا کرے۔ان کا کہنا ہے کہ اس سیلاب سے ایک ہزار ارب سے زائد نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئی حکومت اس نقصان کا مقابلہ نہیں کر سکتی، صرف ایک قوم ہی مل کر اس کا مقابلہ کر سکتی ہے۔
تبصرے بند ہیں.