واشنگٹن : آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں شروع ہوگیا ہے۔ اجلاس میں پاکستان کے ساتھ کیے گئے اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈنے ایک ارب 17 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹویٹ کیا کہ الحمدللہ آئی ایم ایف بورڈ نے ہمارے پروگرام کی بحالی کی منظوری دے دی ہے۔ ہمیں اب ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کی ساتویں اور آٹھویں قسط ملنی چاہیے۔
Alhamdolillah the IMF Board has approved the revival of our EFF program. We should now be getting the 7th & 8th tranche of $1.17 billion. I want to thank the Prime Minister @CMShehbaz for taking so many tough decisions and saving Pakistan from default. I congratulate the nation.
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) August 29, 2022
انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ بہت سے سخت فیصلے لینے اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے۔ میں قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
تبصرے بند ہیں.