عمران خان کی خاتون جج کو دھمکی دینے کی تقریر کا ریکارڈ عدالت میں جمع کرا دیا گیا

42

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی خاتون جج کو دھمکی دینے کی تقریر کا ریکارڈ عدالت میں جمع کرا دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ایف نائن پارک میں تقریر کا ریکارڈ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرایا گیا ہے جس میں عمران خان نے شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے والی ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی دی تھی۔
پاکستان الیکٹرک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اشفاق احمد نے عمران خان کی 20 اگست کی تقریر کی ویڈیو اور ٹرانسکرپٹ عدالت میں جمع کرایا جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عدالتی حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ بھی ریکارڈ کے ساتھ جمع کرائی ہے۔ 
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 23 اگست کو نوٹس جاری کرکے پیمرا سے ریکارڈ طلب کیا تھا اور اس کیس میں عدالت نے عمران خان کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.