پی سی بی کا انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کی آمدن سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان

14

 

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ بھی سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش ہے۔ پی سی بی نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 کی گیٹ منی پرائم منسٹر فلڈریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

پی سی بی کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 20 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ پاک انگلینڈ سیریز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آئندہ ہفتے سے شروع ہوگی ۔

 

 

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ کرکٹ پاکستان کے عوام کو متحد کرتی ہے۔ میچ اگرچہ 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا لیکن ہم ابتدائی تخمینہ لگا کر اس کی رقم سیلاب متاثرین کو دے رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.