بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

13

 

دبئی : ایشیا کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 

دبئی میں کھیلے جا رہے  میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹاس جیتنا اہم نہیں ۔پچ پر تھوڑی سی گھاس ہے جس کا ہم فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ ہم نے ٹیم میں ریباش پانٹ کی جگہ کارتھک کو شامل کیا ہے۔

 

کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم نے بھی پہلے فیلڈنگ ہی کرنا تھی لیکن یہ ہمارے ہاتھ میں نہیں تھا۔ ہم تین فاسٹ باؤلرز اور دو سپنرز کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں۔

 

پاکستان ٹیم میں شاہنواز دھانی کو شامل کیا گیا ہے جبکہ نسیم شاہ ڈیبیو کر رہے ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز اور  حارث رؤف شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.