ریلیز سے پہلے ہی دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے ریکارڈ توڑدیے

53

 لاشاری فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے ریلیز سے  پہلے ہی مقبولیت کے  سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر 29 کروڑ بار سرچ کیا گیا ہے۔ ٹک ٹاک ایپ پر بھی لاکھوں لوگوں نے مولا جٹ کے خصوصی فلٹرز کا استعمال کیا ہے۔

خیال رہے کہ بلال لاشاری پاکستان فلم انڈسٹری کے کامیاب ہدایتکاروں میں سے ایک  ہیں۔ بلال لشاری  فلم ‘وار’ میں  بھی ہدایت کاری کر چکے ہیں ۔دی لیجنڈ آف مولا جٹ ان کی ہدایت کاری میں بننے والی دوسری فلم  ہے۔ اس فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت ہیں۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ 13 اکتوبر کو پاکستان اور بیرون ملک اکٹھی ریلیز کی جائے گی۔

 

تبصرے بند ہیں.