اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف نے شہبا ز شریف سے کہہ دیا ہے کہ اگلی بات تب ہو گی جب میرے اور مریم کے نااہلی کیس ختم ہوں گے۔ سیلابی، سیاسی اور معاشی ریلہ پی ڈی ایم کو بہالے گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’مہنگائی کی شرح 45 فیصد بڑھ گئی، پیٹرول بھی 20 روپے فی لیٹر بڑھنے لگا ہے۔ غریب آدمی کی زندگی 5 مہینے میں تباہ و برباد ہو گئی ہے۔ نواز شریف نے شہباز شریف سے کہا ہے کہ اگلی بات تب ہو گی جب میرے اور مریم کی نااہلی کیس ختم ہوں گے، اپنے سارے کیس سیدھے کر لئے اور ہمارے معاملے میں آپ کو کوئی فکر نہیں۔‘
مہنگائی کی شرح45%سے بڑھ گئی،پٹرول بھی20روپے فی لیٹر بڑھنے لگا ہے۔غریب آدمی کی زندگی5مہینے میں تباہ وبرباد ہوگئی ہے۔نواز شریف نے شہباز شریف سےکہا ہے کہ اگلی بات تب ہوگی جب میرے اور مریم کے نااہلی کیس ختم ہوں گے،اپنے سارے کیس سیدھے کر لیے اور ہمارے معاملے میں آپ کو کوئی فکر نہیں۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 27, 2022
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’سیلابی، سیاسی اور معاشی ریلہ پی ڈی ایم کو بہا لے گیا ہے۔ بلاول لاڑکانہ میں، فضل الرحمن ڈی آئی خان میں عوام میں جانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ مفتاح بہانہ ہے، اصل نشانہ شہباز شریف سے اپنی نااہلی کے کیسز ختم کرانا ہے۔ ملک کا سارا انفراسٹرکچر ٹوٹ گیا ہے اور چاروں صوبوں میں فوج مدد کیلئے آ گئی ہے۔‘
سیلابی،سیاسی اور معاشی ریلہ PDM کو بہا لے گیا ہے.بلاول لاڑکانہ میں،فضل الرحمان D.I.Khan میں عوام میں جانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔مفتاح بہانا ہے،اصل نشانہ شہباز شریف سے اپنے نااہلی کے کیسز ختم کرانا ہے۔ملک کا سارا انفراسٹرکچر ٹوٹ گیا ہے اور چاروں صوبوں میں فوج مدد کے لیے آگئی ہے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 27, 2022
تبصرے بند ہیں.