واٹس ایپ نے نیافیچرمتعارف کرادیا

41

کیلیفورنیا:واٹس ایپ نےایک نیا فیچر متعارف کرادیا ہے۔جس کے بعد دوسرے صارفین آپ کے پیغامات حذف کرسکیں گے ۔

نئے فیچر  سے صارف نے اگرکسی چیٹ سے اپنا میسج ڈیلیٹ نہیں کیا ہو تب بھی اسے ڈیلیٹ کرسکے گا۔ یہ فیچر ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ فیچر کے ساتھ ہی جڑا ہوگا۔

وٹس ایپ میں ڈیلیٹ میسج کا آپشن موجود ہے مگر یہ فیچر آپ کو وہ میسج حذف کرنے میں مدد دیتا ہے جو آپ نے بھیجا ہوتا ہے اور آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ آپ کچھ غلط کہہ گئے ہیں۔

لیکن اب واٹس ایپ نے اس فیچر کا ایک نیا ورژن بنایا ہے جو گروپ ایڈمنز کو یہ اختیار دے گا کہ وہ گفتگو میں کسی بھی نئے میسج کو حذف کر سکیں گے۔

(فوٹو: WABetaInfo)

اگر آپ کسی گروپ کے ایڈمن ہیں تو نئے میسج کو دبا کر رکھیں اور پھر سب کے لیے ڈیلیٹ کرنے کے آپشن کا انتخاب کریں۔ گروپ چیٹ سے پیغام حذف ہوجائے گا۔

اس کے آثار کے طور پر اس جگہ ’Message was deleted‘ یہ لکھا آئے گا۔

یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے واٹس ایپ بِیٹا کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ باقاعدہ اجراء پر کچھ دن، ہفتے یا مہینے لگ سکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.