انٹربینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 34 پیسے مہنگا ہو گیا

53

لاہور: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور انٹربینک میں ڈالر مزید 1 روپیہ 34 پیسے اضافے کے بعد 220 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور امریکی کرنسی ایک روپیہ 34 پیسے مہنگی ہونے کے بعد 220 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔
یاد رہے کہ 16 اگست سے اب تک انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 6 روپے 85 پیسے کا اضافہ ہو چکا ہے، 16 اگست کو ڈالر 213 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ ہوا تھا۔
شہباز شریف کی مخلوط حکومت کے دوران اب تک ملک بھر میں امریکی ڈالر 37 روپے 82 پیسے مہنگا ہو چکا ہے جبکہ ڈالر مہنگا ہونے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں بھی 890 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.