وزیر اعظم کا دورہ سندھ، سیلاب متاثرین سے ملاقات کرکے مدد کی یقین دہانی کروائی

30

کراچی: وزیر اعظم شہباز شریف نے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا ، سیلاب متاثرین سے ملاقات کی ۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق سکھر میں وزیر اعظم کو نقصانات پر بریفنگ دی گئی ۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت سے مدد کی اپیل کی ۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعظم نے کہا اندرون سندھ میں سیلاب سے بہت زیادہ تباہی ہوئی ہے ، حکومت سندھ ریلیف کیلئے بہترین کام کر رہی ہے ، ہمیں مل کر اس چیلنج کا مقابلہ کرنا ہے ۔

 

واضح رہے کہ سندھ میں سیلاب سے زندگی مفلوج ہو گئی جبکہ سینکڑوں دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ۔ آج مزید 10 افراد جاں بحق ہو گئے ، جانی و مالی نقصان اندازے سے کہیں زیادہ ہے ۔ سیلاب کے باعث مورو میں بھی ہولناک تباہی ، متاثرین تاحال حکومتی امداد کے منتظر ہیں ۔

 

گھوٹکی اور مضافاتی دیہات میں سیلاب متاثرین سڑکوں پر رہنے پر مجبور ، سیلاب متاثرین کیلئے اشیائے خورونوش کی شدید قلت ، تنگوانی کے سیلاب متاثرہ علاقے میں 7 سال کی بچی بھوک اور پیاس کے باعث جاں بحق ہو گئی ۔ غذائی قلت کے باعث نیا انسانی المیہ جنم لینے لگا ، بچے دودھ کیلئے ترس گئے ۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.