سندھ کے تعلیمی ادادے مزید کتنے دن بند رہیں گے؟

13

سندھ بھر کے تعلیمی ادارے مزید دو دن بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے بھر میں 26 اور 27 اگست کو سندھ بھر میں سرکاری و نجی اسکول اور کالج بند رہیں گے۔

 صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کا کہنا ہےکہ سندھ  کےکئی اضلاع میں  اسکولز اور کالجز زیر آب ہیں، متعددتعلیی اداروں کوریلیف کیمپس میں بھی تبدیل کیا گیا ہے۔

یاد رہے 24 اور 25 اگست کو صوبہ سندھ میں بارش کی پیشگوئی کی وجہ سےسرکاری و نجی تعلیمی ادارےبند رکھنےکا اعلان کیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.