مون سون کے موسم میں انسانی جسم سے قوت مدافعت کم ہوجاتی ہے جسکی وجہ سے لوگ گلے میں درد ،بخار اور دیگر انفیکشنز میں مبتلا ہو جاتے ہیں ۔ گلے کا درد الرجی، فضائی آلودگی اور ہاضمے کی خرابی جیسی بیماریوں سے بھی ہو سکتا ہے۔
اس کے لئے ماہرین صھت علاج بالغذا کا مشورہ دیتے ہیں ۔ مایرین صحت کا کہنا ہے کہ انفیکشنز سے بچنے کیلئے ہلدی کا استعمال مددگار ثابت ہوسکتا ہے ۔ ہلدی ذائقے میں کڑوی اور تلخ ہوتی ہے ۔ جبکہ اس کی تاثیر گرم ہے۔ تلخی کسی حد تک جسم میں چکناہٹ کو کم کرتی ہے۔
ہلدی کا استعمال کرکے نزلہ، کھانسی، گلے کی سوزش، زخم بھرنے، ذیابیطس، جسم کے درد، قوت مدافعت میں اضافے اور دیگر بیماریوں کے علاج میں مدد لی جاسکتی ہے ۔ ہلدی کو پانی میں ملا کر اس پانی سے غرارے کئے جاسکتے ہیں ۔
ہلدی کو کالی مرچ اور شہد میں ملا کر بھی کھایا جاتا ہے ۔ اس مرکب کو دن میں دو سے تین مرتبہ کھانے سے ایک گھنٹہ قبل یا بعد استعمال کرنا موثر ثابت ہوتا ہے ۔
اس کےعلاوہ سونے سے پہلے ہلدی ملا دودھ بھی گلے اور جسم میں درد کو دور کرتا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.