رنبیر کپور نے اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ سے معافی مانگ لی

63

نئی دہلی: بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار رنبیر کپور نے اپنی بیوی اداکارہ عالیہ بھٹ سے معافی مانگ لی ۔

 

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں رنبیر نے عالیہ کی طرف اشارہ کرکے کہا تھا کہ ان کا وزن بڑھ رہا ہے اور وہ موٹی ہو رہی ہیں ۔ لیکن اب انہوں نے ایک تقریب میں اپنی اہلیہ سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میرا مطلب لوگوں اور عالیہ کو دکھ پہنچانا نہیں تھا ، میں نے یہ مذاق میں کہا تھا بعد میں عالیہ سے اس بارے میں بات بھی ہوئی تھی تو وہ مسکرا رہی تھی ۔

 

اس سے قبل بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا تھا کہ شادی کے بعد اب باضابطہ طور پر اپنے پاسپورٹ پر نام تبدیل کرنے جا رہی ہوں ۔ انہوں نے اپنے نام کیساتھ اپنے شوہر رنبیر کپور کے خاندانی نام کپور کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 

عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ انہیں عالیہ بھٹ کپور کہلائے جانے پر خوشی ہوگی اسلیے وہ بہت جلد اپنا نام تبدیل کرلیں گی ۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ اُن کا فلمی نام عالیہ بھٹ ہی رہے گا لیکن پاسپورٹ پر عالیہ بھٹ کپور ہوگا کیونکہ اب میں کپور فیملی کا حصہ ہوں ۔

 

تبصرے بند ہیں.