ماسکو: روس یوکرین جنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گیس کمپنیوں نے ڈالروں کے ڈھیر جمع کر لئے ، اس سال گیس کمپنیاں صرف اپنے شیئر ہولڈرز میں 1500 ارب ڈالر کا منافع تقسیم کریں گی ۔
روس یوکرین جنگ نے گیس کمپنیوں کو مالا مال کر دیا ، جون میں ختم ہونے والی سہ ماہی میں گیس کمپنیوں کے منافع میں 25 گنا کا ریکارڈ اضافہ ہوا ، اپریل سے جون تک گیس کمپنیوں نے اپنے شیئر ہولڈرز میں 550 ارب ڈالر کا تاریخی منافع تقسیم کیا ۔
روس یوکرین جنگ کے بعد دنیا بھر میں گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نے نئے ریکارڈز بنائے ، یورپ کی روس سے گیس کی خریداری بند ہونے سے قیمتیں غیر معمولی سطح پر پہنچ گئیں ۔ یورپ نے اپنے گیس اسٹیشن بھرنے کے لئے ہر قیمت پر گیس خریدی جس سے عالمی مارکیٹ میں بحران پیدا ہوا ۔
گیس کی طلب میں اچانک اضافے سے کمپنیوں کی چاندی ہو گئی ، اس سال گیس کمپنیاں صرف اپنے شیئر ہولڈرز میں ایک ہزار پانچ سو ارب ڈالر کا منافع تقسیم کریں گی جو ایک ریکارڈ ہے ۔ توانائی کی قیمتیں بڑھنے سے دنیا بھر میں مہنگائی نے بھی نئے ریکارڈز بنائے ۔
تبصرے بند ہیں.