شہباز گل نے درخواست ضمانت دائر کر دی

12

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل نے سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے اپنے وکیل فیصل چوہدری اور دیگر قانونی ٹیم کے ذریعے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرے خلاف مقدمہ بدنیتی اور سیاسی بغض کی بنیاد پر بنایا گیا اور میرے بیان کے کچھ حصے توڑ مروڑ کر ایف آئی آر میں شامل کئے گئے۔ 
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ ترین یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہوں، امریکہ اور یورپ کی درسگاہوں میں پڑھاتا رہا ہوں، میرے خلاف پرچے میں درج دفعات کے تحت مقدمہ نہیں بنتا، عدالت سے استدعا ہے کہ مجھے بدنیتی کے تحت مقدمے میں پھنسایا گیا لہٰذا درخواست ضمانت منظورکی جائے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے چیف آف سٹاف کو اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا جنہیں گزشتہ روز عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ 

تبصرے بند ہیں.