سعودی حکومت کا مقامی زائرین کیلئے بڑا ریلیف

50

مکہ مکرمہ:سعودی وزارت حج نے   مقامی حج اور عمرہ زائرین کو فیس قسطوں میں ادا کرنے  کی سہولت دینےکا اعلان کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج کے مطابق  مقامی زائرین کیلئے  جلد ہی رجسٹریشن کھولنے کی تیاری کی جارہی ہے جس کے تحت حج رجسٹریشن کے آغاز کے لیے صفر (ستمبر ) کا منصوبہ زیر غور ہے۔

اس سہولت کے بعد مقامی زائرین حج وعمرہ  کی رجسٹریشن فیس قسطوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔ فی الحال یہ پیشکش مقامی زائرین کیلئے ہے   دوسرے ممالک سے آنے والے افراد کیلئے بھی جلد سہولت کا آغاز کیا جائے گا

مقامی زائرین   24 دسمبر 2022 تک حج فیس دو قسطوں میں ادا کرواسکتے ہیں ۔  پہلی قسط رجسٹرڈ ہونے کے 72 گھنٹے بعد جمع کروائی جاسکے گی جبکہ دوسری قسط جمع کروانے کی آخری تاریخ 24 دسمبر مقرر کی گئی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.