توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر حکومتی ایم این ایز کا ریفرنس خارج

5

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے توشہ خانہ سے متعلق حکومتی اراکین قومی اسمبلی کا عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر ریفرنس خارج کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں توشہ خانہ تحائف ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کی نااہلی کیلئے حکومتی اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ 
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں سپیکر قومی اسمبلی کا ریفرنس بھی زیرسماعت ہے، سپیکر اور حکومتی اراکین قومی اسمبلی کا ریفرنس ایک ہی ہے، الیکشن کمیشن یہ والا ریفرنس خارج کردے۔
الیکشن کمیشن نے حکومتی اراکین قومی اسمبلی کا دائر ریفرنس خارج کر دیا ہے جبکہ عمران خان کیخلاف سپیکر قومی اسمبلی کے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت 29 اگست کو ہو گی۔ 

تبصرے بند ہیں.