کوئی شخص اداروں سے بڑا نہیں اور کوئی ادارہ پاکستان سے بڑا نہیں ہے: شیخ رشید

40

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 13 جماعتیں عمران خان کو دیوار سے لگانا چاہتی ہیں ۔ کوئی شخص اداروں سے بڑا نہیں اور کوئی ادارہ پاکستان سے بڑا نہیں ہے ۔

 

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے ، مسلم لیگ (ن) اور (ش) آمنے سامنے آنے والی ہے ۔ اسی سال الیکشن ہوتے دیکھائی دے رہے ہیں ۔

 

انہوں نے مزید کہا عدلیہ بھی محسوس کرتی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا چاہئے ، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے سے آئندہ الیکشن کا نتیجہ اہم ہو گا ۔

 

سربراہ عوامی لیگ نے کہا کہ پاکستان میں سب سے مظلوم طبقہ صحافی ہو گئے ہیں ۔ نیٹ بند ہونا عمران خان کی تقریر کو ہٹانے کی مشق تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں دہشت گردی کو گلی ڈنڈے کا کھیل بنا دیا گیا ہے ۔

 

وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جن جگہوں پر سیلاب نہیں آیا وہاں شہباز شریف کا عذاب آیا ہوا ہے ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.