نئی دہلی: بھارت سے بڑی خبر ہے ۔۔بھارت نے پاکستان پر میزائل داغنے پر ایئرفورس کے 3 افسروں کو نوکری سے برخاست کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ایئر فورس کے 3 افسروں کو پاکستان میں میزائل فائر کرنے پر نوکری سے برخاست کیا گیا ہے۔
رواں سال 9 مارچ کو بھارت کی طرف سے پاکستان کی حدود میں میزائل فائرہوا تھا۔پاکستان نے بھارت سے وضاحت طلب کی تھی اور مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا تاہم بھارت نے واقعے کو ‘تیکنیکی غلطی’ قرار دیا تھا اور واقعے کی اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔
اب بھارتی ائیرفورس نے کورٹ آف انکوائری کے بعد 3 افسران کو برطرف کردیا ہےجن میں ایک گروپ کیپٹن، ونگ کمانڈر اور اسکواڈرن لیڈر شامل ہیں۔غفلت اور لاپروائی کے الزام میں ان فوجی افسران کو برطرف کیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.