عمران خان کے کہنے پر کے پی حکومت کا پی ڈی ایم قیادت کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ 

179

پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے عمران خان کے کہنے پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانات پر پی ڈی ایم قیادت کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ ہے۔

 

معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر سیف کے مطابق یہ مقدمات کریمینل پروسیجر کوڈ کے سیکشن 196 کے تحت درج کیے جارہے ہیں۔

 

بیرسٹر سیف کے مطابق مقدمات درج کرنے کے لیے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈی آئی خان منیر احمد کو سیکشن 196 کے تحت اختیارات تفویض کیے گئے ہیں اور مقدمات پاکستان پینل کوڈ کے سیکشنز 108A 153A اور 505 کے تحت درج کیے جائیں گے۔

 

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سابق وفاقی وزیر و رہنما پی ٹی ائی علی امین گنڈاپور کی شکایت پر مقدمات درج کریں گے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ مقدمات ماضی میں فوج، عدلیہ اور دیگر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز بیانات کی بنا پر درج کئے جارہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.