عمران خان کا کسی دباؤ میں نہ آنے کا فیصلہ ، مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی منظرعام پر 

82

اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا ہے۔  اجلاس کی اندرونی کہانی نیو نیوز نے حاصل کرلی   ہے۔ اجلاس میں  موجودہ  سیاسی صورتحال ، آئندہ کی حکمت عملی، جلسوں سمیت دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔

 

تحریک انصاف نے  جلد الیکشن کروانے کیلئے دباؤ بڑھانے  اور پارٹی قیادت  نے کسی بھی طرح کا دباؤ قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عمران خان شیڈول کےمطابق جلسے کریں گے۔

 

عمران خان  کا کہنا تھادنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستانی قوم کس کے ساتھ کھڑی ہے۔ نہ پہلے دباؤ میں آیا تھا نہ اب   دباؤ میں آؤں گا۔ ملک کا نظام بہتر کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

تبصرے بند ہیں.