ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بحال ہو گئی

19

لاہور: مختلف مقامات پر آپٹیکل فائبر کٹنے سے ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس میں پیدا ہونے والی خرابی کو دور کر دیا گیا ہے اور سروس مکمل طور پر بحال ہو گئی ہے۔ 
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات پر آپٹیکل فائبرکٹنے سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی جس سے ملک کے شمالی اور و سطی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل رہی۔
ترجمان نے بتایا کہ پی ٹی سی ایل کی ٹیمز نے کٹ کی نشاندہی کرکے خرابی دور کردی ہے جس کے بعد انٹرنیٹ کی فراہمی مکمل طور پر بحال ہو چکی ہے اور صارفین کو اب کسی طرح کی بھی پریشانی کا سامنا نہیں ہے۔ 
واضح رہے کہ ایک ہفتے میں دوسری بار انٹرنیٹ کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے اور تقریباً ملک بھر کے تمام شہروں میں ہی انٹرنیٹ سروس معطل رہی جبکہ اس سے قبل 19 اگست کو بھی پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن سسٹم میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات تقریباً ساڑھے 11 بجے کے قریب پی ٹی سی ایل براڈبینڈ انٹرنیٹ سروس اچانک بند ہو گئی جبکہ مختلف علاقوں میں دیگر کمپنیوں کی سروس بھی بہت سست روی کا شکار ہو گئی یا پھر بند رہی۔ 
اس دوران صارفین موبائل سم انٹرنیٹ یعنی فور جی وغیرہ استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کی جانب سے بڑھے اور ٹوئٹر پر طرح طرح کے ٹرینڈز بھی بنے تاہم اب یہ سروس بحال ہو چکی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.