لاہور: سابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر) رحیم الدین خان 96 سال کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مرحوم رحیم الدین سابق آرمی چیف و صدر جنرل ضیاءالحق مرحوم کے سمدھی تھے اور ان کی نماز جنازہ کل شام کیولری گراؤنڈ لاہور میں ادا کی جائے گی۔
مرحوم رحیم الدین 21 جولائی 1926ءکو پیدا ہوئے اور 20 ستمبر 1978ءسے 22 مارچ 1984ءتک بلوچستان کے جبکہ 24 جون 1988ءسے 11 ستمبر 1988ءتک سندھ کے گورنر بھی رہے۔
تبصرے بند ہیں.