وزیراعلیٰ پنجاب نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی

10

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ہی سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر وہاں آبیانہ اورمالیہ معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں جنوبی پنجاب میں سیلاب اور ریلیف آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔
 وزیر اعلیٰ پنجاب نے راجن پور،تونسہ، ڈیرہ غازی خان اور عیسیٰ خیل میں سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی اور ان علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر آبیانہ اور مالیہ معاف کرنے کا اعلان کیا۔
ان کا کہناتھاکہ پاک فوج نے سیلاب متاثرین کی بروقت مدد کی جس پر کور کمانڈر ملتان کا تہہ دل سے مشکور ہوں، پاک فوج کے تعاون سے لوگوں کی قیمتی جانیں بچانا ممکن ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے سیکرٹری آب پاشی کو ہدایت کی کہ پانی تباہی مچاتاہواضائع ہوتا ہے، اسے محفوظ بنانے کیلئے جلد از جلد منصوبہ بندی کی جائے۔ 

تبصرے بند ہیں.