اسلام آباد ہائیکورٹ کا خاتون جج کو دھمکی دینے پر عمران خان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

374

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر بجلی گرادی ہے۔ جج کو دھمکانے پر عمران خان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

 

نیو نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری کیخلاف عمران خان کے بیان پر  اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔ رجسٹرار کے نوٹ پر اسلا م آباد ہائیکورٹ نے معاملے کا نوٹس لیا۔

 

توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ ہائیکورٹ کے تمام ججز کی مشاورت سے ہوا۔ کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لار جر بینچ جسٹس محسن اختر کیانی ، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ہوگا جو کیس کی کل سماعت کرے گا۔

تبصرے بند ہیں.