حادثات سے بچاؤ کیلئے اسمارٹ ہیڈلائٹس متعارف کروادی گئیں

22

مشی گنرات کی تاریکی میں ہیڈ لائٹ کی روشنی ہونے کے باوجود حادثات کی شرع میں اضافہ ہورہا ہے  فورڈ کمپنی نے  اہم قدم اٹھاتے ہوئے اسمارٹ ہیڈلائٹس کی آزمائش شروع کی ہے

 تفصیلات کے مطابق اسمارٹ  ہیڈ لائٹس  ڈرائیور کو  سڑک پر ہدایات اور معلومات دیں گی جسے دیکھ کر گاڑی چلانے ولا آسانی سے ان پر عمل کرسکے گا۔

ہیڈ لائٹس کو بہت سی سڑکوں پر آزمایا جارہا ہے۔ان لائیٹس کا فائدہ یہ ہے کہ اگر ڈارئیور  اندھیرے میں رفتار کی حد کا سائن بورڈ نہ دیکھ سکے تو لائٹس اسے  سڑک  پر ہی دکھا دیتی  ہیں۔ خطرناک موڑ سے بھی خبردار کرتی ہیں۔بارش اور برف بار کا عندیہ بھی دے سکتی ہیں ۔

اگرروڈ پرزیبرہ کراسنگ یا دیگر معلومات دھندلا چکی ہیں تو ہیڈلائٹ انہں بھی واضح کرکے روڈ پر دیکھا دیتی ہیں۔ یہ ہیڈلائٹس سڑک پر پروجیکٹر کا کام کریں گی

فورڈ گاڑی بنانے والی کمپنی کے مطابق لاٗٹس کوخاص طور پررات کے وقت سفر کرنے والے ڈرائیوروں کی الجھن دورکرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی سے  ڈرائیورتوجہ روڈ پرمرکوزرکھے گا

 

اس کے علاوہ جدید ہیڈلائٹس تنگ جگہوں پر گاڑی کی چوڑائی سے بھی خبردار کریں گیں تاکہ گاڑی کو تنگ پارکنگ یا چھوٹے روڈ پر آسانی سے چلایا جاسکے گا

تبصرے بند ہیں.